لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر بنا کر مثال قائم کر دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔ چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب میں انویسٹمنٹ کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں زیروٹائم ٹواسٹارٹ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔ اور پالیسی کا مقصد سرمایہ کاروں کی معاونت اور حوصلہ افزائی ہے۔ انڈسٹریل زون اور پارک سرمایہ کاری کے لیے بہترین پوٹینشل رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس ہالی ڈے اور ڈیوٹی امپورٹ ریلیف دیا جائے گا۔ جبکہ شعبہ انفراسٹرکچر، آئی ٹی اور میڈیکل غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میڈیکل اور دیگر شعبوں میں جدت متعارف کرا رہے ہیں۔ اور روڈا کا پراجیکٹ انفراسٹرکچر کے لحاظ سے ایک مثال ہو گا۔ پنجاب میں 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر بنا کر مثال قائم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے الفاظ مودی کی زبان اور دشمنوں کے بیانیے سے ملتے ہیں، شازیہ مری
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے لیے معیاری ہوٹلوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ جبکہ پنجاب میں گلاس اور ہائی اسپیڈ ٹرین متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں بزنس آن لائن ہے۔
