اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (جمعہ) طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورکیا جائے گا جبکہ اہم آئینی معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورکیا جائے گا جبکہ اہم آئینی معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کو کابینہ سے منظوری کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی نئی درجہ بندی، اعلیٰ عدلیہ سے متعلق اصلاحات اور مسلح افواج کے کمانڈ ڈھانچے میں تبدیلیوں پرتجاویز شامل ہیں۔
کابینہ اجلاس میں وزارتِ خزانہ، توانائی اور داخلہ کی جانب سے بھی اہم سمریاں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم متعلقہ وزارتوں سے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ لیں گے۔
اجلاس میں موجودہ معاشی چیلنجز، توانائی شعبے میں اصلاحات اورعوامی ریلیف کے اقدامات پر بھی غور متوقع ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔