وفاقی وزیر احسن اقبال (ahsan iqbal)کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم شفاف طریقے سے ہو گی،آئینی ترمیم کا مقصد میثاق جمہوریت پر عملدرآمد ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی،ترمیم سے عدلیہ کو مضبوط کرنا مقصود ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری،تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
مضبوط دفاع کیلئے ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے تبدیلیاں کریں گے،مضبوط عدلیہ، مضبوط دفاع اور مضبوط جمہوریت ہماری خواہش ہے۔
جمعے کے روزستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آ جائے گا،کوئی ایسی ترمیم نہیں لائیں گے جس سے آئین کی بنیاد کمزور ہو،اپوزیشن پاکستان کی مضبوطی کیلئے آئینی ترمیم پر تجاویز دے۔
27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جائے گا،طارق فضل چودھری
اس موقع پر احسن اقبال نے نو منتخب میئر نیو یارک زہران ممدانی کو مبارکباد بھی پیش کی ، انہوں نے کہا زہران ممدانی نے سیاست میں نیا جذبہ پیدا کیا ہے، ممدانی کی فتح امریکی جمہوریت کا حسن ہے۔
