وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم جیسا کوئی معاملہ ہو تو اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔
ہم نیوزکے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو کے ساتھ بات چیت کی گئی، سی ای سی کی میٹنگ میں پیپلزپارٹی آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پورے ملک میں یکساں تعلیمی نصاب ہو، ہر صوبے میں الگ الگ نصاب پڑھانے سے بہتر ہے پورے ملک میں ایک نصاب ہو، یکساں تعلیمی نظام ہوگا تو بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
لاہور،مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کیلئے کل برازیل روانہ ہوں گی
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کرے گی، 27ویں آئینی ترمیم کی شقوں پر کسی کی ہار یا جیت نہیں ہوگی، 27ویں آئینی ترمیم پر بحث ہورہی ہے جوایک اچھی بات ہے۔
26ویں آئینی ترمیم کےبعد ایک آئینی بینچ بنایاگیا، آئینی بینچ کے قیام سے عام آدمی کو بہت فائدہ ملاہے، چاہتےہیں کہ عام آدمی کےکیسز ترجیحی بنیادوں پرسنے جائیں، ججزکے تقرراورتبادلوں کا اختیار جوڈیشل کمیشن کے پاس ہوناچاہیے۔
27ویں آئینی ترمیم سے متعلق ایوان میں بحث ہوگی، اپوزیشن کے ساتھ پارلیمان کے باہرفی الحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے، پارلیمان میں جب بحث ہوگی تو اپوزیشن وہاں پر بحث کرے گی۔
ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے، 27ویں ترمیم کا آزاد کشمیر کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں،انکے بھائی وزیراعظم بیٹی وزیراعلی پنجاب ہیں، ان کی حمایت کے بغیرکچھ نہیں ہورہا ہے۔
