پی ٹی آئی(pti) نے 27ویں آئینی ترمیم کو ہرسطح پر مسترد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری،تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا ۔اپوزیشن لیڈر کی فوری تعیناتی اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں توازن کی ضرورت کا مطالبہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جائے گا،طارق فضل چودھری
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے احمد چٹھہ اور بلال اعجاز کی بحالی کی منظوری دی،اس کے علاوہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے قرارداد بھی منظور کی گئی ۔
