لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کل اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام ماحولیاتی کانفرنس COP-30 میں شرکت کے لیے برازیل روانہ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پنجاب میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق جاری منصوبوں، سُتھرا پنجاب، ایئر کوالٹی امپروومنٹ اورجنگلی حیات کے تحفظ کو دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ اقدامات سے ہی ممکن ہے، اس لیے کانفرنس میں پاکستان کے مؤثر کرداراورپائیدار ترقی کے اہداف پر بات چیت کی جائے گی۔
ٹی ایل پی پر پابندی کی باضابطہ توثیق ، ایئر پنجاب پرائیویٹ کمپنی کے قیام کی منظوری
مریم نواز نے بتایا کہ وہ کانفرنس کے دوران مختلف ممالک کے رہنماؤں، سائنسدانوں اور ماحولیاتی ماہرین سے ملاقاتیں کریں گی جن میں نئے کلائمیٹ اور گرین انرجی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت صاف توانائی، شجرکاری، اور ماحولیاتی بہتری کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک صحت مند اور پائیدار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
