وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورطارق فضل چودھری(Tariq Fazal Chaudhry) نے واضح کیا ہے کہ 27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کورول بیک نہیں کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کے قیام کا ذکر تھا،آئینی بینچز بننے سے دیگر کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری،تمام وزراء کے غیر ملکی دورے منسوخ
آئینی ترمیم سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔آئین میں ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت ضروری ہوتی ہے،کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے وفاق اور صوبوں میں تعلق کمزور ہو،تمام امور میں مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔
یکساں نصاب تعلیم وقت کی ضرورت ہے،آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی جاتی تو بہتر ہوتا اس پر بات ہوتی،ہر دور میں انتخابات اور مینڈیٹ پر سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
صدر زرداری شطرنج کے ماہر، 27ویں ترمیم آسانی سے منظور ہو جائیگی، فیصل واوڈا
2018کے انتخابات کو آر ٹی ایس کا الیکشن کہا گیا،ماضی میں سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات کو سیاسی رنگ بھی دیا گیا۔
