نئی دہلی: بھارت میں موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر شہری کو پاکستانی 22 ہزار روپے کا چالان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ کے علاقے گڑھ مکتیشور میں ٹریفک پولیس معمول کی چیکنگ کر رہی تھی۔ کہ ایک شخص موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھائے پہنچ گیا۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر 6 بچوں کو بٹھانے پر 7 ہزار روپے (پاکستانی 22 ہزار 269) روپے کا چالان کر دیا۔ اور موٹرسائیکل سوار کے سامنے ہاتھ بھی جوڑے۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کے موٹرسائیکل سوار کے سامنے ہاتھ جوڑنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اہلکاروں کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نے اپنی اور بچوں کی حفاظت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ جس پر اس کے خلاف متعدد چالان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، مٹھائی کے بدلے چالان معاف
انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار کے سامنے ہاتھ جوڑنے کا مقصد عوامی بیداری اور سڑک کی حفاظت کی اپیل تھا۔
