اسلام آباد، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے ایک قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات پارٹی پالیسی کے تسلسل اور صوبے کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے۔
پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری؛ وزیراعظم نے اسپیکر کو اہم ٹاسک سونپ دیا
وزیراعلی سہیل آفریدی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آیا تھا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی قرارداد جمع کرانی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جس دن سے میں وزیر اعلیٰ بنا ہوں میں نے سب کو ملاقات کیلئے کہا لیکن میری ملاقات نہیں ہوئی پھر میں ہائیکورٹ بھی گیا کہ میری ملاقات کرائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اس لیے یہاں قرارداد جمع کرانا مناسب سمجھا، ستائیسویں آئینی ترمیم کی ہم مخالفت کریں گے۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو اس کا مکمل حصہ نہیں مل رہا جو صوبے کے مالی مسائل میں اضافہ کر رہا ہے۔
