اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مینؤل انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کر دیا۔
ایف بی آر کے مطابق پاکستان بھر میں ٹیکس سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کے تحت مینؤل انکم ٹیکس فائلرز کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کیا گیا۔ تمام ٹیکس دفاتر میں خصوصی سیل مینؤل ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان کو تمام ضروری معاونت فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق مینؤل ٹیکس دہندگان رجسٹریشن اور آن لائن ریٹرن فائلنگ میں مکمل معاونت مفت حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ٹیکس دفاتر سے رجوع کریں۔
ایف بی آر کے مطابق کسی مینؤل ٹیکس دہندہ کو قانونی مدد کی ضرورت ہو تو ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر یہ سہولت بھی مفت فراہم کریں گے۔ اور مینؤل ٹیکس فائلرز کے لیے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں 30 نومبر 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا مارکیٹوں کے طے شدہ اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
حکام کے مطابق ایف بی آر ٹیکس دہندگان کی سہولت اور پاکستان میں مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ، شفاف اور مؤثر ٹیکس سسٹم کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔
