صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے قطرکے وزیراعظم نے خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اورعلاقائی امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطری وزیراعظم خصوصی طور پر صدرِ مملکت سے ملاقات کے لیے ہوٹل پہنچے، ملاقات میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپاکستان میں تعینات قطری سفیربھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کے کرداراورانسانی ہمدردی پرمبنی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے قطر کی قیادت کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد پیش کی۔
حکومت 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے، اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسحاق ڈار
اس موقع پر قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں افواجِ پاکستان کی بہادری اوردفاعی صلاحیتوں کی تعریف کی اورافغانستان میں قیامِ امن کی کوششوں پراعتماد کا اظہارکیا۔
صدرِمملکت نے ملاقات میں قطر کو پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصاً اسٹاک ایکسچینج اور توانائی کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
قطری وزیراعظم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے، ملاقات خوشگوارماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
