لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما معین ریاض نے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 میں غیرقانونی سیکشن ہیں۔ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ عدالت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی 7 سکیشنز کو کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کیخلاف سماعت، جواب طلب
عدالت میں دائر کردہ درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
