نئی دہلی: بھارتی پنجاب پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو روکا تو ان میں دلہن موجود تھی۔ مٹھائی کے وعدے پر اہلکاروں نے جرمانہ معاف کر دیا۔
بھارتی پنجاب پولیس کی جرمانہ معاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اہلکاروں نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو روکا تو اس میں دلہن موجود تھی۔
گاڑی میں موجود دلہن پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی۔ جو ہلدی کی تقریب کے لیے جا رہی تھی۔ گاڑی روکنے والی اہلکار نے خوش مزاجی سے دلہن سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ منہ میٹھا کر کے جانا۔ جس پر دلہن نے جواب دیا کہ لڈو کا ڈبہ پکا۔ اور سب اہلکاروں نے مسکرا کر دلہن کو شادی کی مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: آن لائن نجومی کی باتوں پر خاتون نے شوہر پر بے وفائی کا الزام لگا دیا
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ جس میں صارفین نے پولیس کی مہربانی اور دوستانہ رویئے کی تعریف کی۔ صارفین نے لکھا کہ پولیس اب شادی کے موقع پر جرمانہ نہیں بلکہ تحفہ لیتی ہے۔
