سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
سکیورٹی اور امدادی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے ، ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
پشاور ، سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی
دھماکے سے کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا ، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی ،دھماکے سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس ملک شہزاد سماعت کر رہے تھے۔
متعلقہ حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کےدوران ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ جس کے فوراً بعد وکلاء اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔
چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب دھماکا ، 5 افراد جاں بحق
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 پمز اور 9 کو پولی کلینک اسپتال لے جایا گیا ، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے ۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کا لیکج ہو رہا تھا، اے سی کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا،ماہرین نے بھی کلیئر کر دیا ہے کہ گیس دھماکہ ہوا۔
