گورنر سندھ نے سعودی وزیر کو کراچی حیدرآباد بلٹ ٹرین منصوبے (bullet train)اور شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سعودی وزیرٹرانسپورٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،ملاقات میں کراچی حیدرآباد بلٹ ٹرین، سرکلر ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر اتفاق کیا گیا،
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بلٹ ٹرین اور سرکلر ریلوے کے منصوبے شہریوں کو جدید سفری سہولتیں فراہم کریں گے۔
پاکستان کی پہلی صوبائی ائیر لائن اور پہلی بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
کراچی جیسے میگا سٹی کو سفری ضروریات پوری کرنے کیلئے 11 ہزار بسوں کی ضرورت ہے،گورنر ہاؤس سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔
سعودی وزیر نے پاکستان کے ریلوے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی کیا ۔

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کی اسٹریٹجک اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،یہاں بھی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
