سینئر سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں آئینی ترمیم آسانی سے منظور ہو جائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27 ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر درست سمت میں قدم اٹھایا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق اس ترمیم پر معمولی بحث بھی کروا لی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم ناگزیر ہو چکی ہے، اگر ملک کے مفاد میں 28ویں ترمیم کی ضرورت پڑی تو وہ بھی لائی جائے گی۔
سینیٹرنے وضاحت کی کہ 18ویں ترمیم کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا رہا بلکہ اس میں چند ضروری ترامیم کی جا رہی ہیں، وہ سیاسی حالات پر مکمل صبر، خبر اور نظر رکھتے ہیں۔
ان کے مطابق سیکیورٹی کے معاملات وفاق کے دائرہ اختیار میں ہونے چاہییں جبکہ پورے ملک میں تعلیم کا ایک مربوط اور یکساں نظام ہونا ضروری ہے۔
