اسلام آباد، صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر 2025 (بروز بدھ) کو طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سہ پہر 5 بجے منعقد ہوگا، صدرِ مملکت نے یہ اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔
نوجوان پاکستان کا فخر، انہیں اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کرنی چاہیے، محسن نقوی
ترجمان کے مطابق اس اجلاس میں قومی اہمیت کے امور، قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر بحث متوقع ہے، 5 نومبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 21 واں اجلاس ہوگا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں بجلی، توانائی اوراقتصادی صورتحال سمیت مختلف عوامی مسائل پر غور کیا جائے گا۔
پارلیمانی حلقوں میں توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان متعدد اہم امور پر تفصیلی بحث ہوگی جبکہ چند نئے بلز بھی ایوان میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔
