ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد میں کچھ مسائل ہیں،اسرائیل باقاعدگی سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
حاقان فیدان(Hakan Fidan) نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزی بند کرنی چاہیے،انسانی ہمدردی کی امداد تک رسائی کے اپنے فرائض پورے کرنے چاہئیں۔
ترکیہ کا غزہ میں جنگ بندی کی صورتحال پراظہارِتشویش، دوبارہ اجلاس طلب
اسلامی ممالک غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہیں،چاہتےہیں غزہ کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیاجائے،عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیناچاہیے۔
امن کے لیے جو بھی ضروری ہے ترکیہ کرنا چاہتا ہے ،ہمیں پہلے ایک قابل قبول فریم ورک دیکھنے کی ضرورت ہے۔
