جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات(petrol import) میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات ، او سی آئی سی اوردیگرمتعلقہ اداروں کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر3.775ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7فیصد کم ہے۔
پیٹرول 2روپے43پیسے ،ڈیزل 3روپے2پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 4.050ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ستمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.236ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال ستمبرکے 1.387ارب ڈالر کے مقابلے میں 10.9فیصد کم ہے۔اگست کے مقابلے میں ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر3.6فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اگست میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.193ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمارکےمطابق پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدات پر1.430ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خام تیل کی درآمدات پر1.428 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
پہلی سہ ماہی میں آر ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.025ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 715ملین ڈالرکےمقابلے میں 30فیصد زیادہ ہے۔ پہلی سہ ماہی میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 240ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 235ملین ڈالرکے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔
یو اے ای نے نومبر کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 2523800ٹن خام تیل کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2154461ٹن کے مقابلے میں 17.1فیصد زیادہ ہیں۔
