اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی قائداعظم یونیورسٹی پہنچے جہاں وائس چانسلر، اساتذہ اور طلبا نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
محسن نقوی نے پشتون کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ثقافتی تقریب میں شرکت کی جس میں پشتون روایات اور رقص کا خوبصورت مظاہرہ پیش کیا گیا، انہوں نے طلبا کے ساتھ مل کرروایتی رقص میں بھی حصہ لیا جس پرشرکا نے پرتپاک اندازمیں خوشی کا اظہار کیا۔
معرکہ حق کے بعد بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا تارڑ
تقریب کے دوران وزیرداخلہ نے پشتون ثقافت کے رنگارنگ اظہار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کی ثقافتی یکجہتی اورعوام کے باہمی احترام میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ثقافت اپنی سادگی، بہادری اور مہمان نوازی کے باعث دنیا بھرمیں ایک منفرد مقام رکھتی ہے، نوجوان پاکستان کا فخرہیں، انہیں اپنی توانائیاں تعلیم، تحقیق اورمثبت سرگرمیوں میں صرف کرنی چاہییں تاکہ ملک کا مستقبل روشن ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ثقافتی تقریبات مختلف قومیتوں اورزبانوں کوقریب لاتی ہیں جس سے محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کی سرگرم شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ نہ صرف اپنی ثقافت سے جڑا ہوا ہے بلکہ ملکی ترقی میں فعال کردارادا کرنے کا خواہاں بھی ہے۔
