اسٹیٹ بینک (state bank)نے 25-2024 کا سالانہ جائزہ جاری کردیا جس میں قابل ذکر پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
سالانہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا،موبائل اور انٹرنیٹ بینکاری کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنےمیں تیزی دیکھی گئی۔
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے 9 ماہ کے منافع میں 45 فیصد اضافہ
ادائیگیاں 612 ٹریلین روپے مالیت کی 9.1 ارب ٹرانزیکشنوں تک پہنچ گئیں،سال بسال بنیادوں پر تعداد کے لحاظ سے 38 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 12 فیصد اضافہ ہوا۔
روزمرہ ادائیگیوں کیلئے موبائل ایپس، انٹرنیٹ بینکاری اور ای منی والٹس کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا،مجموعی ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کا حصہ 88 فیصد رہا۔
موبائل بینکاری ایپس 6.2 ارب ٹرانزیکشنوں کے ساتھ سرفہرست رہیں،انٹرنیٹ بینکاری پورٹلز کے ذریعے 29کروڑ70لاکھ ٹرانزیکشن کو پروسیس کیا گیا۔
سال کے دوران ٹرانزیکشنوں کی تعداد اور مالیت دونوں میں دگنا اضافہ دیکھا گیا۔پوائنٹ آف سیل نیٹ ورک میں نمایاں توسیع ہوئی۔
صارفین کے ڈپازٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں،ایزی پیسہ
نیٹ ورک ایک لاکھ 59ہزار284 دکانوں اور ایک لاکھ95ہزار849اسٹورز تک پہنچ گیا،کارڈ یومیہ ادائیگیوں کی تعداد تقریباً10 لاکھ ہوگئی۔
اے ٹی ایم نیٹ ورک میں بھی مشینوں کی کل تعداد 7 فیصد اضافے کے ساتھ 20ہزار341 ہوگئی۔
