ہنگو میں پولیس افسران کے قافلے پر آئی ای ڈی حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے دوآبہ میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالصمد، ڈی ایس پی ٹل مجاہد اور ایس ایچ او عمران الدین کے قافلے پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا۔
حملے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین، سب انسپکٹر جہاد علی اور ڈسٹرکٹ اسپیشل برانچ کا اہلکار عابد زخمی ہوئے، حملے کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ہنگو ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او زخمی
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبد الصمد خان نے بتایا کہ پولیس امن کیمٹی کے اجلاس سے واپس آ رہی تھی، ہمارے ساتھ پولیس قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ہنگو میں ہونے والے بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر تین پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہو گئے تھے۔
