لاہور: رائے ونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مالک مکان نے افغان afghan مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا۔
پاکستان نے افغان طالبان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کر دیا
مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی، پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد راولپنڈی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، پولیس کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
ان شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جنہوں نے پابندی کے باوجود اپنے مکانات ان افراد کو کرائے پر دے رکھے ہیں، راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ان مقدمات میں مکان کے مالکان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو رہائش کرایہ پر دی۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ، تھانہ جاتلی اور تھانہ واہ کینٹ میں درج کیے گئے۔
پولیس حکام نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی مقیم شخص کو مکان یا کمرہ کرایہ پر نہ دیں، خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
