وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران عوامی فلاح کے منصوبوں ، امن و امان ، روڈز کی بحالی، ستھرا پنجاب،صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ارکان اسمبلی نے پنجاب میں 20 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کی بحالی پر مریم نواز کو سراہا۔
پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف ہمارا مشترکہ مشن ہے، مریم نواز
ارکان نے جدید کیتھ لیب کے قیام اور الیکٹرو بسز لانچ کرنے پر مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے ، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔
پنجاب حکومت کا خیبر پختونخوا حکومت کو خط، گندم نقل و حرکت معاملے پر وضاحت
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھ کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ ہے ، ستھرا پنجاب‘ پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔
