پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار کے شہید ہونے اور دوسرے کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
مستونگ میں ٹریک پر دھماکا ، جعفر ایکسپریس کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئے
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سی سی پی او پشاورمیاں سعید نے بتایا کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسے دہشتگرد حملہ نہیں کہہ سکتے۔
