نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو سائیڈ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر تھے، جبکہ میٹ ہینری کو آرام دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسپنر ایش سودھی کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
Our lads to take on the West Indies in the five-match KFC T20I series starting this Wednesday 🏏
Kyle Jamieson and Ish Sodhi return | Nathan Smith in for a potential T20I debut 👊
Read more at https://t.co/3YsfR1Y3Sm#NZvWI pic.twitter.com/1P581rjIdX
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 2, 2025
یہ سیریز بدھ سے آکلینڈ میں شروع ہوگی اور یہ کوچ راب والٹر کے لیے ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا آخری موقع ہوگی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میٹ ہینری کو ایک ’’پری پلانڈ کنڈیشننگ بلاک‘‘ کے تحت آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے لیے مکمل فٹ رہ سکیں۔
Kane Williamson has called time on his 93-game T20 International career.
Thank you for everything you gave the team in the shortest format 🖤🤍
Full story at https://t.co/itPtNwMPLK
📸 @PhotosportNZ pic.twitter.com/wzXz6MuWOF
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 1, 2025
ادھر سابق کپتان کین ولیمسن نے اتوار کے روز ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اسکواڈ
مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، زیک فولکس، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، راچن رویندرا، ٹم رابنسن، ٹم سیفرٹ، نیتھن اسمتھ، ایش سودھی۔
