لاہور: نیڈو ہم اسپیلنگ وز لاہور کے ریجنل راؤنڈ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
لاہور کے الحمرا ہال میں کامیاب ٹیموں کے درمیان ریجنل راؤنڈ کے تحت مقابلے عمل میں آئے۔ کراچی اور اسلام آباد کے بعد فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے لاہور کے طلبا کی ذہانت اور فصاحت زبان کا امتحان لیا گیا۔
اس راؤنڈ میں طلبا نے حصہ لے کر درست تلفظ، ہجوں کی مہارت اور علمی سمجھ بوجھ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔
مقابلے کے دوران نظم و ضبط، توجہ اور ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ قابل تحسین رہا۔ ریجنل راؤنڈ میں جج کے فرائض اقراء فاروق سرانجام دے رہی تھیں۔ جبکہ پروناونسیٹرمنی جاوید جبکہ قدسیہ انور موڈریٹر تھیں۔
پول راؤنڈ سے ریجنل راؤنڈ میں پہنچنے والے اسکولوں میں تھنک اینڈ گرو ریوائنڈ کیمپس، دی ٹرسٹ اسکول پرائمری بوائز اور لاہور گرامر اسکول شیخوپورہ شامل ہیں۔
ریجنل راؤنڈ کے اختتام پر شرکا کے جوش و جذبے اور والدین و اساتذہ کے تعاون کو سراہا گیا۔ جبکہ ججوں نے بچوں کی کارکردگی کو پاکستان میں تعلیمی مقابلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
منتظمین کے مطابق نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے انعقاد کا مقصد بچوں میں زبان سیکھنے، درست تلفظ، ہجوں کی درستی اور علمی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئی نسل کو مقابلے کے ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
نیسلے نیڈو اور ہم نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ تعلیمی مقابلہ او جی ڈی سی ایل اور انوویٹڈ چوکو رنگز کے تعاون سے جاری ہے۔ جبکہ انٹرٹینمنٹ پارٹنر ونڈر لینڈ، ہاسپیٹالیٹی پارٹنر آواری ایکسپریس، تکنیکی معاون ہمز ٹیک، لائیو اسٹریم پارٹنر مائیکو اور میل پارٹنر برگر او کلاک ہیں۔
یاد رہے کہ نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے کراچی پول راؤنڈز 20 سے 23 اکتوبر جبکہ 24 اکتوبر کو ریجنل راؤنڈ کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔ اسلام آباد میں پول راؤنڈ 28 اکتوبر کو جبکہ ریجنل راؤنڈ 29 اکتوبر کو ریجنل این آئی سی ایل بلڈنگ میں کرایا گیا۔
تیسرا اور آخری پڑاؤ لاہور میں پڑا جہاں 31 اکتوبر کو پول راؤنڈ ہوا۔ جبکہ یکم نومبر کو ریجنل راؤنڈ الحمرا ہال میں منعقد کیا گیا۔ فائنل مقابلہ 3 نومبر کو الحمرا ہال لاہور میں ہو گا جس میں ریجنل راؤنڈز سے منتخب ٹیمیں حصہ لیں گی۔
