نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آندھرا پردیش کے شہر امراوتی کے ضلع سریکا کولم کے مندر میں بھگدڑ کے باعث حادثہ پیش آیا۔ 2 ہزار کی گنجائش والے مندر میں 25 ہزار سے زائد افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ مندر میں عوام زیادہ ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مندر میں گنجائش سے زیادہ بھیڑ ہو گئی تھی۔ اور انتظامیہ بھیڑ کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں ناکام رہی۔ جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ٹرمپ کے انتخابات سے متعلق حکم نامے کے اہم حصے کو کالعدم قرار دے دیا
پولیس نے حادثے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
