نَتھنگ کمپنی نے اپنے برانڈ کے تحت پہلا بجٹ اسمارٹ فون نَتھنگ فون (3a) لائٹ متعارف کرا دیا ہے۔ اگرچہ کمپنی اپنی ذیلی لائن اپ “سی ایم ایف” کے ذریعے پہلے سے ہی کم قیمت ڈیوائسز پیش کر رہی ہے، تاہم یہ پہلا فون ہے جو نَتھنگ برانڈ کے تحت اس قیمت میں پیش کیا گیا ہے۔
نَتھنگ فون (3a) لائٹ پاکستان میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، جس کی قیمت 99 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے، جب کہ بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمت 249 ڈالر ہے۔
فون کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو اس میں کمپنی کا منفرد شفاف پچھلا کور برقرار رکھا گیا ہے، جس میں ایک سنگل گلف لائٹ دی گئی ہے جو نوٹیفکیشنز کے وقت جگمگاتی ہے۔
فرنٹ پر 6.77 انچ کی AMOLED اسکرین دی گئی ہے جس کی ریزولوشن 1080p اور ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے، جو ہموار اور روشن ویژولز فراہم کرتی ہے۔
اسکرین 800 نٹس کی عام چمک اور 3000 نٹس کی زیادہ سے زیادہ برائٹنیس دیتی ہے، جبکہ اسے پانڈا گلاس سے محفوظ بنایا گیا ہے۔
فون میں آپٹیکل فنگر پرنٹ سینسر اور پنچ ہول سیلفی کیمرا موجود ہے۔ یہ فون بلیک اور وائٹ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈائمنسٹی 7300 پرو چپ سیٹ دیا گیا ہے، جو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔

صارفین مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج بڑھا سکتے ہیں۔ نَتھنگ فون (3a) لائٹ، نَتھنگ او ایس 3.5 کے ساتھ اینڈرائیڈ 15 پر چلتا ہے۔ کمپنی نے تین بڑی اینڈرائیڈ اپ ڈیٹس اور چھ سال کے سیکیورٹی پیچز دینے کا وعدہ کیا ہے۔
موبائل کالز، سولر اور نقد رقم نکالنے پر ٹیکس میں مزید اضافے کا امکان
کیمرے کے لحاظ سے فون کے پچھلے حصے میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرا دیا گیا ہے جس میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) کی سہولت موجود ہے، اس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو لینس شامل ہیں۔ فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے جو سیلفیز اور ویڈیو کالز کے لیے موزوں ہے۔
فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو 33 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والی ویریئنٹ کی قیمت 249 ڈالر ہے، جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 279 ڈالر میں دستیاب ہے۔

پاکستان میں فی الحال صرف 8 اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ویریئنٹ 99 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے، جو بلیک اور وائٹ دونوں رنگوں میں پرائس اوئے سمیت مختلف ریٹیلرز پر فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
