امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے کوالالمپور میں اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد اس پیش رفت کا اعلان کیا۔
پیٹ ہیگستھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ان کے مطابق اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے اشتراک میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا اور مستقبل میں زیادہ گہرے اور مؤثر دفاعی تعلقات کی بنیاد فراہم کرے گا۔
دونوں وزرائے دفاع کی ملاقات آسیان ڈیفینس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا نے اگست میں بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر ناراضی ظاہر کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔
چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ، دونوں ممالک کو بدلے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے ، چینی صدر
ان اضافی محصولات کے باعث بھارت نے کچھ عرصے کے لیے امریکی دفاعی سازوسامان کی خریداری کا عمل روک دیا تھا۔ تاہم آج ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی خریداری کے منصوبوں پر نظرِثانی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
I just met with @rajnathsingh to sign a 10-year U.S.-India Defense Framework.
This advances our defense partnership, a cornerstone for regional stability and deterrence.
We’re enhancing our coordination, info sharing, and tech cooperation. Our defense ties have never been… pic.twitter.com/hPmkZdMDv2
— Secretary of War Pete Hegseth (@SecWar) October 31, 2025
