پاور ڈویژن کی جانب سے ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ(smart metering) اصلاحات کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت ڈسکوز میں جدید اسمارٹ میٹرز کی بڑے پیمانے پر تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاور ڈویژن نے مالی سال 2025-26 کسٹمر سروس امپروومنٹ کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو بہتر سہولیات اور شفاف نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسمارٹ میٹرنگ سے نظام میں شفافیت، درستگی اور صارف کا اعتماد بحال ہوگا۔
گھر ٹھنڈا، بجلی کا بل انتہائی کم،جانیں اے سی چلانے کا درست طریقہ
تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ بجلی صارفین میں سے 80 فیصد سنگل فیز صارفین ہیں،اسمارٹ میٹرز کی قیمت 20 ہزار سے کم ہو کر 15 ہزار روپے فی میٹر تک لائی گئی،شفاف اور مسابقتی خریداری سے 25 ارب روپے سالانہ بچت کا امکان ہے۔
اسمارٹ میٹرنگ سے انسانی مداخلت کم، بلنگ کے عمل میں درستگی آئے گی،صارف موبائل ایپ کے ذریعے بجلی کے استعمال کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹرز بجلی کے ذمہ دارانہ استعمال اور لاگت میں کمی میں مددگار ثابت ہوں گے، ڈسکوز کو بلنگ اور شکایات کے ازالے میں تیز رفتاری حاصل ہوگی۔
وزیراعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
بجلی کے نیٹ ورک کی ریموٹ نگرانی اور فالٹ کی فوری نشاندہی ممکن بنائی جا رہی ہے، اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات پاور سیکٹر کی ڈیجیٹل منتقلی کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے،جدید ٹیکنالوجی سے بجلی کے شعبے میں شفاف، تیز اور محفوظ خدمات ممکن ہوں گی۔
