آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
میلبرن کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر ابھیشک شرما نے شاندار 68 رنز کی اننگز کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزلووڈ نے تین جب کہ ایلِس اور زیمپا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 126 رنز کا تعاقب 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کیا۔
آسٹریلوی کپتان مچل مارش 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جب کہ ٹم ڈیوڈ نے آخر میں اہم رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔
بگ بیش کی نجکاری کا حتمی فیصلہ ، کئی فائدے حاصل ہونگے ، کرکٹ آسٹریلیا
بھارتی بولرز میں اکشر پٹیل اور آویش خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں مگر وہ ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔
اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
