متحدہ عرب امارات(uae) کی فیول پرائس کمیٹی نے نومبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں(petrol and diesel price) کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت تمام اقسام کے پیٹرول کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے، جسے عوام کے لیے ایک خوش آئند ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
UAE Fuel Price Committee announces prices for November #WamNews pic.twitter.com/xRvlCW2jt2
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) October 31, 2025
تفصیلات کے مطابق نومبر کے لیے سپر 98 پیٹرول کی قیمت میں 14 فلس فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2.63 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 2.77 درہم تھی۔ اسی طرح اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت میں بھی 15 فلس فی لیٹر کمی ہوئی ہے اور اب یہ 2.51 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جو گزشتہ ماہ 2.66 درہم تھا۔
کمیٹی کے مطابق ای-پلس (E-Plus 91) کی نئی قیمت 2.44 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اکتوبر میں 2.58 درہم فی لیٹر تھی۔ اس طرح اس کی قیمت میں 14 فلس فی لٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان اوگرا
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی معمولی کمی کی گئی ہے۔ نومبر کے لیے ڈیزل کی نئی قیمت 2.67 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2.71 درہم فی لیٹر تھی۔
قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد متوقع تھی۔ ماہرین کے مطابق، یہ رجحان اگر برقرار رہا تو آئندہ مہینوں میں مزید ریلیف کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر ماہ کے آغاز میں عالمی منڈی کی صورتحال کے مطابق ایندھن پرائس کمیٹی کی جانب سے طے کی جاتی ہیں، تاکہ مارکیٹ کی شفافیت برقرار رہے اور صارفین کو بین الاقوامی نرخوں کے مطابق سہولت فراہم کی جا سکے۔
نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے پورے ملک میں نافذ العمل ہوں گی۔
