کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ٹوڈ گرین برگ نے میلبرن میں بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بی بی ایل کی نجکاری کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری سے بی بی ایل میں نہ صرف نئی جان پڑے گی بلکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں غیر معمولی فیصلہ ، چائے سے پہلے کھانے کا وقفہ ہو گا
ٹوڈ گرین برگ کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے دنیا کے بہترین ٹیلنٹ کی خدمات حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ اس کے علاوہ نجکاری سے شائقین اور ویور شپ میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ فرنچائزز کے شیئرز کی فروخت سے ایک بلین ڈالر حاصل کیے تھے۔
گیند لگ کر ہلاک ہونیوالے نوجوان کرکٹر کو میچ سے قبل انوکھا خراج تحسین
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کے بعد بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، بابر اعظم اور حارث رؤف بی بی ایل کھیلیں گے۔
