پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔
ایبٹ آباد میں اساتذہ اورطلبا سے نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے۔
دشمن کی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے، ترجمان پاک فوج
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک افغان کشیدگی ، سکیورٹی صورتحال اورمعرکہ حق پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایبٹ آبادکی مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی برداشت نہیں کی جائے گی، فیلڈ مارشل
وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی اکرام اللہ نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اساٹذہ اور طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں۔
