روایت حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں نومبر میں ایک بار پھر ایمرجنگ ایشیا کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، ایمرجنگ کپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔
مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان ، تعداد بڑھا کر 157 کر دی گئی
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور متحدہ عرب امارات شامل ہو گا۔ ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔
ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
واضح رہے کہ ایمرجنگ کپ کے علاوہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول ہے۔
