پاکستان میں قائم روسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی صدر ولادیمیر پوتن(vladimir putin) کی مبینہ دھمکی آمیز ویڈیو کو مکمل طور پر جعلی قرار دے دیا۔
جمعرات کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں روسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ ’’سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی صدر ولادیمیر پوتن کی ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔‘‘
❌ A video in which Russian President Vladimir Putin allegedly threatens Pakistan amid Pakistan-Afghanistan tensions is 100% FAKE.
👉 The clip actually shows President Putin answering questions from the media after a meeting of the Russian Geographical Society’s Board of… pic.twitter.com/UwvpZ8V9ku
— Embassy of Russia in Pakistan (@RusEmbPakistan) October 30, 2025
بیان کے مطابق، مذکورہ ویڈیو دراصل 23 اکتوبر 2025 کو رشین جیوگرافیکل سوسائٹی بورڈ آف ٹرسٹیز کی میٹنگ کے بعد صدر پوتن کی میڈیا سے گفتگو کا ایک حصہ ہے، تاہم اپنی اصل گفتگو میں انہوں نے نہ پاکستان کا ذکر کیا اور نہ ہی افغانستان کا۔
روسی سفارتخانے نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے، جس میں روسی صدر کی گفتگو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ایک خاتون کی آواز میں ترجمہ شامل کیا گیا ہے جبکہ اردو سب ٹائٹلز کے ذریعے ایک جھوٹا تاثر پھیلایا گیا کہ پوتن نے پاکستان کو افغانستان کے معاملے پر دھمکی دی ہے۔
فیکٹ چیک: سلمان خان کا نام پاکستانی فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کا دعویٰ جھوٹا قرار
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ماسکو پاک افغان اختلافات کے سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔‘‘
روسی حکام کے مطابق، ’’روس انسدادِ دہشت گردی اور علاقائی سلامتی کے معاملات پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعمیری مکالمے کی بحالی کا حامی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کو سخت الفاظ میں تنبیہ کی ہے۔
روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo
— Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025
