چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کی معیشت سمندر کی طرح ہے، ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے شی جن پنگ نے کہا کہ چین کبھی کسی ملک کو چیلنج یا تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتا، چین کی توجہ اپنے معاملات سنبھالنے پر مرکوز ہے۔
امریکی اور چینی صدور کی ملاقات، ٹرمپ نے چین کے ٹیرف میں 10 فیصد کمی کر دی
انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت محاذ آرائی سے بہتر ہے، چین اور امریکا کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم ہیں، چین اور امریکا کی ٹیمیں فالو اپ جاری رکھیں، دونوں ممالک کو بدلے کے چکر میں نہیں پڑنا چاہیے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ تجارت اور معیشت کو تعلقات بڑھانے کا ذریعہ بننا چاہیے، تجارتی تعلقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد ہونا چاہیے، دونوں ممالک تعاون کے طویل مدتی مفاد پر توجہ رکھیں۔ غیر قانونی امیگریشن، ٹیلی کام فراڈ، منی لانڈرنگ کے خلاف دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اچھے مواقع ہیں۔
ٹرمپ کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، تجارتی تعلقات اور ٹک ٹاک کے مستقبل پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے پاس اے آئی میں تعاون کا اچھا موقع ہے ، دونوں ممالک چین اور امریکا متفقہ معاملات پر عمل جاری رکھیں۔دونوں ممالک کو مسائل کی فہرست مختصر اور تعاون کی فہرست طویل کرنی چاہیے۔
