آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان کرکٹر انتقال کر گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ کرکٹر بین آسٹن میلبرن ایسٹ میں فرنٹری گلی (Ferntree Gully) میں واقع ’’والی ٹیُو ریزرو‘‘ کے نیٹس میں پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جس کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
کرکٹ وکٹوریہ نے بال تھروئنگ ڈیوائس کی گیند بین آسٹن کی گردن پر لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔
شاہین اور نسیم شاہ کا ٹیسٹ کی بجائے ٹی 20 کھیلنا پاکستان کرکٹ کے زوال کی بڑی وجہ ہے، حفیظ
ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے بتایا کہ بین آسٹن کو اسی طرح گردن پر گیند لگی جیسے 11 برس قبل فلپ ہیوز کو لگی تھی ،کرکٹ آسٹریلیا اور کلب انتظامیہ نے کرکٹر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹر کوگیند خودکار بولنگ مشین کے ذریعے پھینکی گئی تھی جوغیر معمولی رفتار سے آ کر سیدھی نوجوان کے سر اور گردن کے نازک حصے پر لگی تھی۔
دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی جلدہو گی، سلمان نصیر
عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بولنگ مشین کی رفتار معمول سے زیادہ تھی یا ممکنہ طور پر اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔
