طالبان کے زیر اقتدار افغان سرزمین منشیات، اسمگلنگ اور دہشتگردی کا گڑھ بن گئی۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے تہلکہ خیز رپورٹ ’’افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025‘‘ میں بتایا ہے کہ افیون کی کاشت کیلئے مشہور افغانستان کرسٹل میتھ یعنی آئس اور کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جو خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے افیون کی زیر کاشت زمین کی جگہ منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریاں لے رہی ہیں ، 2017 سے 2021 تک مصنوعی منشیات کی ضبط شدہ مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔
برازیل میں منشیات فروشوں کیخلاف ملکی تاریخ کا بڑا آپریشن ، 64 ہلاک ، 81 گرفتار
مغربی افغانستان میں مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ پیدا کرنے کا خام مواد فراہم کرتی ہے ، ہلمند، فرح، ہیرات اور نمروز میں منشیات کی سینکڑوں چھوٹی منشیات لیبارٹریاں فعال ہیں۔
افغانستان میتھ ڈرگز کا مرکز بننے کے بعد غیر قانونی منشیات کی ترسیل کا بھی مرکز بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق خطہ بالخصوص پاکستان افغانستان سے منشیات اسمگلنگ جیسے خطرے سے دوچار ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں منشیات کے کاروبار کو اب چھپایا نہیں جا سکتا ، پاکستانی حکومت نے منشیات کے تدارک اور انسدادِ اسمگلنگ کے لیے اہم اور مؤثر اقدامات کیے ہیں ،پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 بحری جہازوں سے 972 ملین ڈالر کی کرسٹل میتھ اور کوکین ضبط کی۔
پاکستان نیوی نے سمندر سے ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑ لیں، امریکی سینٹرل کمانڈ کی مبارکباد
اس کے علاوہ پاک بحریہ نے کشتیوں سے 2.5 ٹن آئس اور 50 کلو کوکین بھی ضبط کی ،خطے کےامن و استحکام کے لیے افغانستان کو منشیات سے پاک کرنا ضروری ہو گیا ہے۔
