بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
گزشتہ روز جاری ہونے والی نئی ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما rohit sharma نے دو درجے ترقی کے ساتھ شبھمن گل کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔
بنگلا دیشی کھلاڑی زبردست چھکا مارنے کے باوجود آؤٹ
آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انہوں نے سنچری اسکور کی تھی اور ناٹ آؤٹ رہے تھے، تینوں میچوں میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 202 رنز بنائے۔
سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔وہ نمبر ون بننے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ بلے باز بن گئے ہیں۔
انہوں نے نمبر ون بیٹر بننے کا اعزاز 38 سال 182 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ ون ڈے رینکنگ میں بیٹرز میں افغانستان کے ابراہیم زادران دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گل تیسرے نمبر پر ہیں۔
دو نئی پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے نیلامی جلدہو گی، سلمان نصیر
پاکستان کے بابراعظم بیٹرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج کا دوسرا نمبر ہے، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا تیسرے نمبر پر ہیں۔
