معروف لوک گلوکارہ نصیبو لعل (naseebo lal)نے اپنی مبینہ زچگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ماں نہیں بلکہ دادی بنی ہیں۔
رکشہ ڈرائیور کو نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانا مہنگا پڑ گیا، مقدمہ درج
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ دعوے گردش کر رہے تھے کہ 55 سالہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین نے لکھا کہ گلوکارہ کو لاہور کے ایک اسپتال کے گائناکالوجی وارڈ میں دیکھا گیا ہے۔
اسی دوران معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ کی جانب سے بھی ایک دعویٰ سامنے آیا کہ نصیبو لعل کے شوہر نوید حسین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
اس دعوے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں نصیبو لعل اور ان کے شوہر کو ایک نومولود بچے کے ساتھ دکھایا گیا۔
تاہم، کچھ صارفین نے اس خبر پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل نصیبو لعل ماں نہیں بلکہ دادی بنی ہیں۔
آخرکار، گلوکارہ نے بدھ کے روز اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر خود وضاحت جاری کردی۔ انہوں نے لکھا:
’’الحمداللہ، میں دادی بن گئی ہوں۔‘‘
نصیبو لعل نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی دعاؤں اور محبت کی قدر کرتی ہیں، لیکن میڈیا اور عوام سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق کے خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔
گلوکارہ کی اس وضاحت کے بعد افواہوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، جبکہ ان کے مداحوں نے دادی بننے پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
