مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے مستعفیٰ ہونے کے لیے شرط رکھ دی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے اپنے حامی وزرا اور اراکین اسمبلی کے لیے ترقیاتی فنڈز اور جاری منصوبوں کی گارنٹی مانگ لی۔
چودھری انوار الحق نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا اور ٹکٹ ہولڈز کو بھی آئندہ انتخابات سے قبل برابری کی بنیاد پر فنڈز دیئے جائیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اتفاق کر چکی ہیں۔ اور پیپلز پارٹی نے اکثریت کا دعویٰ بھی کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی پیشکش
چودھری انوار الحق بھی مسلسل مستعفیٰ ہونے سے انکاری ہیں۔ اور ان کا کہنا ہے کہ اگر نمبرز پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔
