امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ ماشل عاصم منیر کو زبردست فائٹر قرار دیا ہے۔
جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھ کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل بہت اچھے آدمی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے ، یہ بہت بڑی بات تھی کیونکہ یہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے مار گرانے کا تذکرہ کردیا
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے وزیراعظم مودی کو فون کرکے کہا آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کر سکتے کیونکہ تم پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہو، پاکستان کوبھی فون پرکہا کہ آپ کے ساتھ بھی تجارت نہیں کریں گے کیونکہ تم بھارت سے لڑ رہے ہو۔
#WATCH | US President Donald Trump says, “I’m doing a trade deal with India, and I have great respect and love for Prime Minister Modi. We have a great relationship. Likewise, the Prime Minister of Pakistan is a great guy. They have a Field Marshal. You know why he’s a Field… pic.twitter.com/ZbxkpSnBl1
— ANI (@ANI) October 29, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ مودی سے میری بڑی اچھی دوستی ہے، میں ان کا احترام کرتا ہوں، اسی طرح پاکستان کا وزیراعظم بھی بہترین انسان ہے۔ ان کے پاس ایک فیلڈ مارشل ہے جو بہت زبردست فائٹر ہے۔
ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم نے ایک دوسرے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ “مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن” جلد قائم ہونے والا ہے۔
