پاکستان نے غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عالمی برادری اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر رکوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
افغانستان کیساتھ مذاکرات ناکام ، پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے کہ فلسطین کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور مستحکم ریاست کے طور پر قائم کیا جائے۔
واضح رہے اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزی کر چکا ہے ، اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
