لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو ہونے والی سماعت میں عمران خان کی جانب سے آج بھی کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔
حکومت کی پی ٹی آئی کو عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش
واضح رہے کہ 2023 میں عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں جو مقدمات درج ہیں انہیں یکجا کیا جائے۔
