سابق کپتان محمد رضوان (mohammad rizwan )نے سینٹرل کنٹریکٹ (central contract)پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے،سابق کپتان کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ تحفظات ہیں۔
محمد رضوان بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کیلئے پرجوش
محمد رضوان کچھ معاملات پر بورڈ سے وضاحت چاہتے ہیں،ان کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔
واضح رہے محمد رضوان کو 26-2025 کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری دی گئی تھی،پی سی بی نےگزشتہ روز 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔
راشد لطیف نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتا دی
محمد رضوان کو حال ہی میں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹایا گیا تھا،اس کے علاوہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
