واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے حوالے سے انکشافات کر دیئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اس تنازع کے دوران براہ راست بات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ اگرجنگ ہوئی توامریکہ کسی کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا، کیونکہ دوایٹمی طاقتوں کی لڑائی پوری دنیا کومتاثرکرے گی۔
انکے مطابق انہیں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ کسی بھی تصادم کے سنگین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مداخلت کے بعد “چوبیس گھنٹوں میں لڑائی ختم ہو گئی، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس مختصرجنگ میں سات طیارے تباہ ہوئے تھے۔
امریکی صدرنے کہا کہ اُن کے دورمیں عالمی سطح پرکئی بحران محض بات چیت سے ٹل گئے۔
