متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ کی منظوری دیدی۔ جس میں آمدنی اور اخراجات میں توازن رکھا گیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق یو اے ای نے نئے مالی سال کے لیے اب تک کا سب سے بڑا 25 ارب ڈالر (92 ارب درہم) سے زائد کے بجٹ منظور کیا ہے ، یہ گزشتہ سال کے بجٹ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں نیا ’آئی‘ سسٹم، ورک پرمٹ اب چند دنوں میں جاری ہوگا
بجٹ میں سب سے بڑا حصہ سماجی ترقی اور پنشن کے شعبے کے لیے رکھا گیا ہے جس کا تخمیمہ 27.859 ارب درہم لگایا گیا ہے اور یہ مجموعی بجٹ کا 39 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی وفاقی اداروں کی مالی پائیداری یقینی بنانے کے لیے فیڈرل فنانشل سینٹر پروگرام کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔
دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری 1.05 کھرب درہم تک پہنچ گئی جوعرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی برآمدات 2019 کے مقابلے میں دوگنا بڑھ کر 950 ارب درہم ہو گئی ہیں۔ جو ملکی معیشت کی تیزی سے ترقی کا ثبوت ہے۔
