لاہور: ایشیا کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کی غیر معیاری کٹس کے خلاف پی سی بی نے ایکشن لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی PCB نے موجودہ اپیرل کمپنی سے آئندہ کٹس نہ تیار کروانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ گرم اور سرد موسم کے اعتبار سے معیاری کٹس بنوائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کیلئے نئے وینڈر کی تلاش کردی ہے، آئندہ چند روز میں نئی اپیرل کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
2 یا 3 منتخب کمپنیوں میں سے کم بولی دینے والی کمپنی کو آرڈر دیا جائے گا، اپیرل کمپنی پاکستان مینز، ویمنز، انڈر 19 اور ڈومیسٹک میچز کی کٹ تیار کرے گی۔
بھارتی کھلاڑی شریاس ایئر کی صحت میں بہتری ، آئی سی یو سے شفٹ کر دیا گیا
نئی اپیرل کمپنیوں کے ساتھ سیریز ٹو سیریز تین سالہ معاہدہ طے کیا جائے گا، معاہدے کی معیاد اگست 2028 تک ہوگی، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 5 نومبر تک اپنی پرپوزل پی سی بی کو جمع کراسکتی ہیں۔
